حضورؐکے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا،عطاء اللہ بندیالوی

تلہ گنگ (نامہ نگار) تیسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے حضورؐکے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا اب دنیا کے لیے فلاح کا ایک ہی راستہ ہے وہ آپؐ کی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہوئے اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں مولانا عطاء اللہ بندیالوی مولانا الیاس چنیوٹی مفتی محمد عمر ،قاری سلیمان، مولانا امیر عثمان اور دیگر علماء ومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس حضور ؐکی محبت کے سوا بچا ہی کچھ نہیں حضورؐ آخری نبی ہیں اور آپؐ کا پیغام قیامت تک کا آخری پیغام ہے حضور ؐکی امت پر کڑا وقت ہے فلسطین لہو لہو ہے کشمیر برما اور دیگر جگہ پر حضور کے ماننے والے آزمائشوں کا شکار ہیں  لیکن رسول اللہؐ کی دی ہوئی تعلیم کا اتنا اثر ہے کہ القسام کی قید میں رہنے والے یہودی مرد اور عورتیں بھی گواہی دے رہی ہیں کہ اتنے اعلیٰ اخلاق اور عزتوں کے محافظ انسان ہم نے آج تک نہیں دیکھے یہ اخلاق اور تعلیم نبی اخرزمان کی دی ہوئی ہے جس کی دنیا آج اور قیامت تک معترف رہے گی کانفرنس کے میزبان رہنما جمعیت اشاعت التوحید والسنہ مولانا قاری ثناء اللہ نے کہا کہ ہر سال کانفرنس میں شمع رسالت کے پروانوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں عشق مصطفی کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے کانفرنس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی فلسطین کشمیرکی کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن