اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں اسٹریا کی سفیر اندرے واکئں نے سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے سربراہ سینٹر سلیم ماڈوی والا سے ملاقات کی، ملاقات میں سلیم مانڈوی والا نے پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا ذکر کیا اور کہا کہ متحرک اصلاحات کی ضرورت ہے، ملاقات میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور دوسرے ایشوز پر بات چیت کی گئی،آسٹریاکی سفیرمیں پاکستان میں افزائش ابادی کے مسئلے کی طرف توجہ دلائی، ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات اور جی ایس پی پلس کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔