گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر مسلم لیگی رہنماء و سابق ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس میاں عمر بشیر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت سچائی کی جیت ہے میاں نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا جس نے انہیں سرخرو کیا ہے، پارٹی قیادت کیخلاف ایک سازش کے تحت منفی پراپیگنڈا کیا گیا اور قید و بند کی صعوبتوں کا شکار کر کے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو اقتدار پر مسلط کیا گیا جس نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت تباہ کی۔