پشاور کے وارسک روڈ پر دھماکے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد دھماکے کی نوعیت کا اندازہ ہو سکے گا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سات سے 10 سال کے 3 بچے شامل ہیں۔پشاور کے وارسک روڈ پر دھماکے میں تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے ایک بلاک میں نصب تھا۔ دھماکے میں چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کی شدت سے قریب واقع رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔