لاہور:ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو اکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے چیلنج شروع ہو گیا. اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کہا ہے کہ چیلنج میں آنے والی تمام ٹیموں کو ویلکم کرتا ہوں، میں آپ اور تمام والنٹیئرز کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، ریسکیو 1122 کا مشن- زندگیاں بچانا، مثبت سوچ کی ترویج اور سیفٹی کے کلچر کو پرموٹ کرنا ہے، والنٹیئر کے بغیر ہم محفوظ معاشرے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے، والنٹیئر ازم میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہم سب نے صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن اور سیفٹی کے پیغام عام کرنا ہے، آئیں عہد کریں ہم اپنے اپنے علاقے کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کیلئے عملی کام کریں گے، چیلنج میں آپ سب کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ 3 روزہ چیلنج میں 59 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، آج 20 ٹیموں کے مقابلے ہیں، آج چیلنج میں چائنہ کی ٹیم کیعلاوہ، اضلاع کی نمائندہ ٹیم کیساتھ الخدمت فاؤنڈیشن، گفٹ یونیورسٹی، آکسفورڈ میڈیکل کالج، سیالکوٹ وارڈن، وومن کالج قصور، وی ٹی آئی اور گولڈن پرل کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ریسکیو اکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے چیلنج شروع ہو گیا.
Dec 05, 2023 | 15:51