کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس اختتامی مراحل میں 63 ہزار کی حد عبور کرگیا۔کاروبار کے کے اختتام پر انڈیکس 463 پوائنٹس اضافے کے بعد 62 ھزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 63ہزار 36 کی سطح پر ٹریڈہوا۔مارکیٹ میں 30 ارب روپے مالیت کے 76 کروڑ حصص کا کاروبار ھوا۔مارکیٹ میں 187 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 177 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ : زبردست تیزی, 463 پوائنٹس کا اضافہ
Dec 05, 2023 | 19:08