نامعلوم بیماری نے کھلبلی مچادی، عالمی ادارہ صحت بھی پریشان

افریقی ملک کانگو میں نامعلوم بیماری نے کھلبلی مچادی، عالمی حکام اور صحت کے ادارے شناخت کیلئے کانگو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کانگو میں ایک بار پھر سے نئی بیماری پھوٹ پڑی ہے جس سے لوگوں کی جانیں جارہی ہے، اس بیماری کا اب تک پتہ نہیں لگایا جاسکا، مہلک نامعلوم فلو جیسی بیماری سے 2 ہفتے کے دوران درجنوں افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

کانگو میں پھیلنے والی بیماری کی شناخت کیلئےعالمی ادارہ صحت کے ارکان وہاں پہنچ چکے ہیں، کانگومیں ہلاک مریضوں میں بخار، سردرد، کھانسی اور خون کی کمی جیسی علامات پائی گئی ہیں

ای پیپر دی نیشن