لاہور(لیڈی رپورٹر) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اور یو این ڈی پی کے تعاون سے ’’ سرگرمی کے 16 دن 2024 ‘‘پالیسی، کمیونٹی ایکشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے پر ایک پینل ڈسکشن اور آگاہی واک کا انعقاد الحمرا ہال میں ہوا۔ ثمن رائے نے کہا خواتین کیخلاف گھریلو تشدد پنجاب میں ایک سنگین مسئلہ ہے اور حکومت بیداری بڑھانے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔