سینئرحریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی خوش حالی کے خواہاں ہیں، لیکن کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک بھائی چارے کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا۔

Feb 05, 2009 | 10:00

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے موقع پر اپنے پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمان مسئلہ کشمیر، پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی خطرات اور او آئی سی کی بے حسی کے حوالے سے کوئی حقیقت پسندانہ موقف نہیں اپناتے، وہ کسی استعماری طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ حریت رہنما نے کہا کہ ہم بھارت کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں تاہم جب تک کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا خطے میں امن اور بھائی چارے کی فضا پیدا نہیں ہو سکتی۔
مزیدخبریں