قومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی نے اقوام متحدہ مبصرمشن کومسئلہ کشمیرکے حوالے سے یادداشت پیش کردی ہے۔

یہ یادداشت وفاقی وزیربرائے خصوصی اقدامات لال خان اور وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات امتیاز صفدر وڑائچ نے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوارڈی نیٹر ان پاکستان فکریٹ ایکورا نے وصول کیا۔ یادداشت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر لال خان اور وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات آٹھ لاکھ بھارتی فوج کو نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی رضامندی کے ساتھ کیا جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈی نیٹرنے کہا کہ عالمی ادارہ پہلے بھی کشمیر کے مسئلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن