واشنگٹن میں پاکستانی حکام کے حوالے سے امریکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی سفارتی دستاویزات عدالت میں پیش کردی گئیں ہیں،جس میں ریمنڈ ڈیوس کے سفارتکار ہونے کے ثبوت بھی شامل ہیں،پاکستانی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریمنڈ ڈیوس کو چند روز میں رہا کئے جانے کا امکان ہے، امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے چند روز قبل لاہور میں فائرنگ کرکے دوپاکستانیوں کو قتل کردیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ دونوں افراد داکو تھے جنہیں اس نے اپنے دفاع میں قتل کیا