سکاٹ لینڈ یارڈ نے کرپشن الزامات پرسلمان بٹ،محمد عامراورمحمد آصف پرفرد جرم عائد کردی

سکاٹ لینڈ یارڈ نے کرپشن الزامات پرسلمان بٹ،محمد عامراورمحمد آصف پرفرد جرم عائد کردی ، تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کوسترہ مارچ کو طلب کیاگیا ہے ، ادھر دوحا میں آئی سی سی کا ٹربیونل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کافیصلہ آج سنائے گا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمد عامر کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کی تھیں ۔ کراؤن پراسیکویشن سروس نے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں پرفردجرم عائد کی ہے ۔ دھوکہ دہی کے الزام میں مظہرمجید پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں پر اب برطانوی قانون کے مطابق مقدمہ چلے گا ۔ تینوں کرکٹرز کے لیے سترہ مارچ کو اپنے اپنے وکیل کے ہمراہ سٹی مجسڑیٹ کی عدالت میں پیشی کے سمن جاری کیےگئے ہیں ۔ پراسیکیوشن سروس نے مظہرمجید کوبھی سترہ مارچ کوطلب کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرکھلاڑیوں کودو سال تک سزا اورجرمانہ ہوسکتا ہے ۔ برطانوی قانون کے مطابق فردجرم عائد ہونے کا مطلب کسی جرم کا قابل سماعت ہونا ہے ۔ تینوں کھلاڑیوں کو کوئی بھی سزا الزامات ثابت ہونے پر سنائی جاسکے گی ۔ دوسری جانب آئی سی سی کا ٹربیونل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کاآج فیصلہ سنائے گا

ای پیپر دی نیشن