آئی سی سی ٹربیونل سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر،آصف اورسلمان بٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج کررہا ہے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کیپٹن سلمان بٹ اور اوپننگ باؤلرزمحمد آصف اور محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں پہنچ چکے ہیں جہاں انکے سپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا،دوحا کے قطر فنانشل سینٹرمیں ہونے والی سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت میں تینوں پاکستانی کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہو جائے گا، تاہم کھلاڑیوں کے وکلاء فیصلے کی التواء کی درخواست کرسکتے ہیں۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی صدارت مائیکل بیلوف کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن