جرمنی کے شہرمیونخ میں انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔

کانفرنس میں جنرل اشفاق پرویز کیانی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپنے دس رکنی وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے تاہم نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے معاملات کے باعث وہ فی الحال کانفرنس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں۔ جرمنی کے شہرمیونخ میں شروع ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں نیٹوکے مستقبل،یورپ اور امریکہ کی سکیورٹی، ایٹمی عدم پھیلاؤ اور ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاملات ، نئے عالمی نظام سے درپیش چیلنجز، افغانستان ،مشرق وسطی ٰ اور دیگرعلاقائی تنازعات زیرغور ہیں۔ کانفرنس کے آغاز پر اپنے خطاب میں ورلڈ بینک کے صدررابرٹ زولک نے کہا کہ عالمی مسائل کے حل کے لئے یورپ کو سرحد پار بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جرمنی کے وزیر خزانہ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں، کانفرنس میں دنیا بھر سے خارجہ امور، سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں سے متعلق تقریباً تین سواہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن