ماہرین نے دارالحکومت لیما سےسات سو ساٹھ کلو میٹردورساحلی علاقے میں مختلف مقبرے اورعبادت گاہیں دریافت کی ہیں،اس کے علاوہ وہاں سے قبریں اورانسانی باقیات بھی ملی ہیں۔ آثارقدیمہ کے ماہرین نے بتایا کہ یہاں سے ملنے والے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کی تہذیب پندرہ سوقبل از مسیح پرانی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مقبرے اورعبادت گاہیں پیرو کے شہر لامبیک میں دریافت ہوئے ہیں۔