اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرح خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی وزراء کی کمی کریں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے اور اس اہم ایشو کا فیصلہ عدالت کو ہی کرنے دیا جائے جو بھی فیصلہ عدالت کرے گی ہمیں منظور ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کےغیورعوام کے ساتھ ہماری یکجہتی تب تک جاری رہے گی جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اور پاکستانی عوام اور حکومت کشمیر کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
خیبرپحتونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں وزراء کی کمی کرنا ایک احسن اقدام ہے۔
Feb 05, 2011 | 13:32