تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے اعلٰی فوجی افسران کے اجلاس میں سرحد پرجنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Feb 05, 2011 | 13:42

سفیر یاؤ جنگ
تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کی فوج کے درمیان سرحد پر جھڑپوں میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد ہزاروں دیہاتیوں کو فوجی بنکرزمیں پناہ لینے پرمجبورکردیا تھا۔ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کمبوڈیا کے علاقے چوام سا گنم میں دونوں ممالک کے فوجی افسران کا اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کمبوڈیا نے لڑائی کےدوران گرفتار کیےگئے تھائی لینڈ کے چار فوجیوں کورہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ حکام کے درمیان متنازعہ علاقے میں تعمیرات کی روک تھام اور سرحد کی حد بندی کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزیدخبریں