کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے محدود کاروباریسرگرمیاں دیکھنےمیں آئیں اور جبکہ لاہوراسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا پہلے روز سرمایہ کاروں نے سٹیٹ بینک کی جانب سےمانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہا اور انڈیکس مثبت نمبرز میں رہا ۔کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست سپورٹ ہونے کے باوجود رواں ہفتے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی۔ہفتے کے پانچ سیشنز میں سے تین ٹریڈنگ سیشن میں مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور مارکیٹ میں مجموعی طور پراوسط کاروباری حجم گیارہ کروڑاسی لاکھ شئیر رہا ۔۔رواں ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نےمارکیٹ میں اکسٹھ لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی جبکہ اس کے برعکس کمپنیوں نے ایک کروڑسولہ لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز فروخت کردیئے۔ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی اورمارکیٹ پچھترپوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار سات سو تہتر پوائنٹ پر بند ہوئی۔ یکم فروری کو مارکیٹ بھی مندی کا رجحان برقراررہا اور مارکیٹ انسٹھ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار سات سو پندرہ پوائنٹ پر بند ہوئی۔ہفتے کے تیسرے کاروباری روزمارکیٹ میں انیس پوائنٹس کی کمی دیکھنےمیںآئی جبکہ تین فروری کومارکیٹ میںتیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ تہتر پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار سات سو انہتر پوائنٹس پر بند ہوئی۔ چار فروری کوبھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورمارکیٹ گیارہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار سات سو بانوے پوائنٹ پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن