پاک فوج کو قائد اعظم محمد علی جناح کے احکامات کی روشنی میں مقبضہ کشمیر کو بزور طاقت بھارت سے آزاد کرانا چاہیے۔ مجید نظامی

Feb 05, 2012 | 14:36

سفیر یاؤ جنگ
ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہورمیں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجید نظامی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں یا بھارت کے ساتھ جنگ کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔ دس پندرہ سال بعد بھارت کے سامنے بے بس ہوجانے سے بہتر ہے کہ ہم آج بہادر قوم کی طرح لڑ کر حصول مقصد کے لیے اپنی جان قربان کردیں۔ مجید نظامی نے کہا کہ ہم یہاں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا لیکن یہ شہ رگ گزشتہ تریسٹھ سال سے ہمارے ازلی دشمن بھارت کے قبضے میں ہے اور ہم بے بس ہو کر سب کچھ برداشت کررہے ہیں۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چئیرمین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے انگریز نے بھی کوشش کی تھی کہ ہندوستان تقسیم نہ ہو اورمتحد رہے لیکن قائد اعظم محمد علی جناح کی جدو جہد سے پاکستان قائم ہو کر رہا۔ پاکستان کی مسلح افواج قائد اعظم کی اس خواہش اور حکم کے مطابق فوج کشمیر میں داخل کریں اور مقبوضہ کشمیر کو بزور طاقت بھارت سے آزاد کرانا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر پاکستان زندہ نہیں رہ سکتا۔
تقریب میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حامد سعید اختر،بیگم ثریا کے ایچ خورشید، سینیٹر نعیم حسین چٹھہ، میاں فاروق الطاف، سید نصیب اللہ گریدیز، مرزا صادق جرال، بریگیڈیئر ریٹائرڈ ظفر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی، بیگم مہناز رفیع، کرنل ریٹائرڈ اکرام اللہ،طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
مزیدخبریں