اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ق لیگ نے پیپلز پارٹی سے سینٹ کی 11 نشستیں مانگ لی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے 7 نشستیں دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے پنجاب سے 3، بلوچستان سے 5، وفاق، سندھ اور خیبر پی کے سے ایک ایک نشست مانگی ہے۔ سینٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ آج ہو گا۔ آئی این پی کے مطابق پیپلز پارٹی (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کو اسلام آباد اور سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا کو پنجاب سے نشست دینے پر رضامند ہو گئی ہے۔