دسمبر 2011ءکے دوران لاڑکانہ ملک کا مہنگا ترین، سیالکوٹ سستا ترین شہر رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2011-12ءمیں دسمبر کے دوران لاڑکانہ ملک کا مہنگا ترین اور سیالکوٹ سستا ترین شہر رہا۔ اس امر کا اظہار سٹیٹ بنک کے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے 35 شہروں میں کئے جانے والے سروے میں کیا گیا ۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں مجموعی افراط زر کی شرح 16 فیصد، فوڈ آئٹمز کے افراط زر کی شرح 14.5 فیصد اور نان فوڈ آئٹم کے افراط زر کی شرح 17 فیصد رہی جبکہ سیالکوٹ میں مجموعی افراط زر کی شرح 5.9 فیصد، فوڈ آئٹمز کے افراط زر کی شرح 5.1 اور نان فوڈ آئٹمز کے افراط زر کی شرح 6.4 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن