ناقص مربہ جات کی تیاری پر مقامی ”پیٹھا فیکٹری“ سربمہر

Feb 05, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی راوی ٹاﺅن کے فوڈ سیفٹی افسر اور فوڈ انسپکٹرز نے کھوکھر روڈ، بادامی باغ میں صفائی کی خراب صورتحال اور ناقص ماحول میں مربہ جات تیار کرنے پر مقامی فیکٹری کو سر بمہر کر دیا ہے اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر پیٹھا فیکٹری کو معیار کی بہتری اور صفائی کے لئے اس سے قبل بھی دو مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے تھے اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا جس کو ادا نہیں کیا گیا تھا۔ مختلف مربہ جات اور فوڈ کلر کے نمونے لے لئے گئے ہیں جن کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید کارروائی لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

مزیدخبریں