بچہ اغواءکیس، مزید شہادتیں طلب سماعت 11 فروری تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رائے ونڈ سے سکول ماسٹر کے بیٹے کو تاوان کے لئے اغواءکئے جانے کے مقدمہ کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔ گزشتہ روز عدالت میں مقدمہ کے مدعی حاضر رہے تاہم فاضل جج رخصت پر تھے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم جہانگیر اور اس کے تین ساتھیوں نے رائےونڈ سے علم دین کے بیٹے عبدالمنان کو اغواءکیا اور اس کی رہائی کے لئے 12 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ دوران تفتیش پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن