محکمے ۔۔ رشوت اور سفارش

Feb 05, 2013

ریاض الرحمن ساغر

محکموں میں کوئی نظام نہیں
ٹھیک ہوتا کوئی بھی کام نہیں
بیٹھ کر دفتروں میں ڈائریکٹر
مفت کی چائے پیتے ہیں دن بھر
عام سائل بھٹکتے پھرتے ہیں
دفتری ”ٹا¶ٹوں“ میں گھرتے ہیں
منتیں کرتے ہیں کلرکوں کی
اپنی نظروں میں آپ گرتے ہیں
ترس ان پر کوئی نہیں کھاتا
کام جائز بھی ہو نہیں پاتا
فائلیں گمشدہ نہیں ملتیں
نوٹ ہاتھوں میں گر نہیں آتا
وہ قطاروں میں خوار ہوتے ہیں
اہل کاروں میں خوار ہوتے ہیں
سارا دن پوری ذمہ داری سے
ذمہ داروں میں خوار ہوتے ہیں
پاسپورٹ اور ”نادرا“ والے
ایل ڈی اے واسا‘ واپڈا والے
دیکھئے کیسے ظلم کرتے ہیں
بے نوا¶ں پہ انتہا والے
اچھے افسر جو کام کرتے ہیں
خود کو جو نیک نام کرتے ہیں
ان کو رہنے نہیں دیا جاتا
وہ گھروں میں قیام کرتے ہیں
کام ہوتا نہیں گزارش سے
تنگ ہیں لوگ غم کی بارش سے
ہاں مگر بگڑی بات بنتی ہے
صرف رشوت سے اور سفارش سے

مزیدخبریں