وزارت پٹرولیم نے کوئلہ نکالنے میں ناکام کمپنی کو پونے دو کروڑ روپے ادا کر دئیے


اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبر نگار) وزارت پٹرولیم نے تھر صوبہ سندھ میں تجرباتی طور پر دو ہزار ٹن کوئلہ نکالنے میں ناکام پرائیویٹ کمپنی کو 1 کروڑ 75 لاکھ اور بجلی کی مد میں 6 لاکھ روپے ادا کر دئیے ہیں۔ کمپنی نے علاقے میں کام تک شروع نہیں کیا اس کے باوجود کمپنسیشن کے لئے مزید 45 لاکھ روپے طلب کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیالوجی سروے آف پاکستان نے بخت بزنس ہاﺅس کو ایک خاص ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئلہ نکالنے کا کنٹریکٹ دیا۔ اس ٹیکنالوجی میں ایک شافٹ 2 سو فٹ زیر زمین پہنچائی جاتی ہے جوکہ پاﺅڈر کی شکل میں موجود کوئلے کو ایک خاص طریقے سے زمین پر لے آتی ہے۔ اس طریقے سے بڑی تعداد میں کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...