حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے علاقہ قذافی پورہ کا رہائشی ذوالفقار علی کام کاج کے سلسلہ میںکئی سالوں سے مسقط میں مقیم تھا اور چند روز قبل ہی واپس گھر آیا تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی اپنی بیوی ارم شہزادی کے ہمراہ کمرے میں موم بتی جلا کر سویا ہوا تھا کہ اچانک موم بتی سے کمرے میں آگ لگ گئی جس سے دونوں میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔متوفی آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔