بھارت سے تجارت کشمیری شہداءکے خون سے غداری ہے: اسلم بلوچ


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے تاجر آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز کو ختم کر دیا ہے اور بھارت کے ساتھ تجارت شروع کر کے کشمیری شہداءکے خون سے غداری کی گئی ہے پاکستان کی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی ہرممکن سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں پرویز، شیخ عبدالحفیظ، عمران شاہ، ناصر رندھاوا، راجہ ریاض، طلحہٰ یاسین، شیخ نذیر احمد، شیخ محمد یوسف، شیخ محمد آصف، مظفر بھٹی، میاں خلیل احمد، قمر بھٹی، قاضی اعجاز احمد، اکرم سرہندی، میاں مدثر اور ذوالقرنین ڈوگر بھی موجود تھے ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ قائداعظم ؒ محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا مگر حکمران قائداعظم ؒ کے فرمودات کو بھلا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں وہاں کشمیری خواتین کی عزت محفوظ نہیں نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پوری دنیا بھارتی فوج کے ظلم سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑ کر کشمیر کے دریاﺅں پر ڈیم بنائے مگر ہمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...