چور دروازوں سے اقتدار میں آنے والوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا: ثمینہ خالد گھرکی


لاہور (خبر نگار) وفاقی وزےر ثمےنہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی جب بھی اقتدار مےں آئی ہے تو آمرےت کے پےروکاروں نے جمہوری حکومت پر شب خون مارا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ اور شہےد جمہورےت بےنظےر بھٹو کے وےژن کےمطابق ملک مےں حقےقی جمہورےت قائم کی ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ کے گاﺅں قادرآباد مےں سوئی گےس کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع ملک شبےر اعوان، چوہدری رفےق،ناصر شامی اور دےگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزےر ثمےنہ خالد گھرکی نے کہا کہ جمہوری نظام کو پٹری پر چڑھانے کا سہرا پےپلز پارٹی کے سر ہے۔ چور دروازے سے آنے والوں کا راستہ ہمےشہ کےلئے بند کر دےا گےا ہے اب وہی ہو گا جو قوم چاہے گی۔ پےپلز پارٹی نے آمرےت کےخلاف طوےل جدوجہد اور جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو استحکام دےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن