نارنگ منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ این اے 131 کے چیف کوآرڈینیٹر چودھری حسان ریاض نے کہا ہے کہ اب وقت تبدیل ہو چکا ہے چلے ہوئے کارتوس کچھ نہیں کر سکتے عوام انہیں رد کر دیں گے۔ انہوں نے نواحی گاﺅں بھونڈری میں یوتھ ونگ کے اجتمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن میں دو تین ماہ رہ گئے ہیں کارکن دیہاتوں میں جا کر یوتھ ونگ کو منظم کریں اور زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ہمیشہ عوام نے ن لیگ کا ساتھ دیا ہے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار میں آ کر عوام کو بھرپور ریلیف دلائیں گے۔