شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) صوبہ کے پی کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں ہونے والے ایم ایس سی سپورٹس سائنسز ریسرچ میتھڈ کے پرچہ کا سینکڑوں امیدواروں نے آﺅٹ آف سلیبس پیپر آنے پر احتجاجاً بائیکاٹ کردیا اور جوابی کاپیاں پیپر شروع ہوتے ہی نگران عملہ کو واپس کرکے نعرہ بازی کرتے ہوئے امتحانی سینٹر سے باہر آگئے امیدواروں میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی صدر بیگم آسیہ فردوس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چار فروری کے پیپر کو منسوخ کرکے دوبارہ امتحان لیا جائے۔