اداکارہ حنا دلپزیر نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

Feb 05, 2013

کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر کو ٹھکرا دیا۔ حنا نے کہا کہ ہندوستانی فلم ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کو اپنا محتاج نہ سمجھیں اور ایک فنکار کی عزت اور قدر کو جانیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انہیں ہندوستان سے ایک فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے فلم ڈائریکٹر کویہ کہہ کر انکار کر دیا کہ مجھے پاکستان کی عزت اور وقار بہت عزیز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر نے کہا کہ میرے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں جاوید شیخ کے ساتھ فلم میں کام کرونگی فی الحال میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں اور نہ ہی میں فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں