قصور کو پولیو فری زون بنائے رکھنے کیلئے محکمہ صحت ہمہ وقت کوشاں ہے: ای ڈی او ہیلتھ


قصور (نامہ نگار) ضلع قصور کو پولیو فری زون بنائے رکھنے کیلئے محکمہ صحت ہمہ وقت مشغول ہے۔ گزشتہ روز پبلک فیسیلیٹیشن سنٹر محکمہ صحت قصورکے افسران کا اجلاس ہوا۔ جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم الرحمن، ڈی ایچ او عبدالشکور، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد، ڈی ایم ایس حافظ یاسین، اے ایم ایس ڈاکٹر رضوان اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ ضلع کو پولیو سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری نسل کے صحت مند مستقبل کیلئے اس مہم میں 5 لاکھ 19 ہزار 81 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ ضلع میں کل 1102 ٹیمیں ہیں جنہیں ضلع بھر میں جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو مکمل قانونی تحفظ بھی دیا جائیگا اور ہر پوائنٹ پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...