لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے 3 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں جلد اسلام آباد میں تقریب ہو گی جس میں اعصام الحق اور عقیل خان کو ایک ایک ہزار ڈالر، کپتان و منیجر ایم خالد کے لئے 5 سو ڈالر جبکہ دیگر دو کھلاڑیوں کو دو دو سو ڈالر انعام دیا جائے گا۔
ڈیوس کپ گروپ ٹو میں کامیابی پر پاکستانی ٹینس ٹیم کیلئے 3 ہزار ڈالر کا انعام
Feb 05, 2013