لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا کا ہوا کھڑا کرنے والی مسلم لیگ ن 500 افراد بھی سامنے نہیں لا سکی اور اس کا یہ شو بھی بری طرح فلاپ ہو گیا ہے۔ نوازشریف اب بتائیں کس کے پلے دھیلا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نان ایشوز کی سیاست کرنے کی ماسٹر ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو فرضی سروے‘ جھوٹے بیانات اور جعلی رپورٹس عوام میں مقبولیت نہیں دلا سکتے۔