لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، دس دن سے یہاں ہوں، کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28 سے 30 سال کی عمر تک باکسنگ کھیلنا چاہتا ہوں۔ مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ توجہ دی جائے تو پاکستان میں بہت سے عامر خان ہیں۔ میرا تعلق راولپنڈی کے دیہی علاقے سے ہے۔ 31 مئی کو امریکہ میں شادی ہے۔ پاکستان میں شاپنگ کر رہا ہوں۔ شاہد آفریدی دوست ہیں، شادی پر مدعو کیا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ بڑے ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کروں۔ لاہور کے کھانے بڑے مصالحے دار اور مزیدار ہیں۔
پاکستان میں امن ہے، خطرہ نہیں : باکسر عامر خان
Feb 05, 2013