نئے صوبے کیخلاف درخواست :کمشن کا نوٹیفکیشن‘ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر کارروائی کل6 فروری تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے جانے سے متعلق ریکارڈ پیش نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نئے صوبے سے متعلق سفارشات کا ریکارڈ اور کمشن کے نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ریکارڈ نہیں مل رہا، مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کو الجبرا کا سوال حل کرنے کے لئے نہیں دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں بھکر اور میانوالی کو مجوزہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کی تجویز کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن