اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے تمام جماعتوں کو انتخابی نشان دوبارہ سے الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کو انتخابی نشان کے لئے درخواست دینا ہو گی۔ پہلے سے انتخابی نشان رکھنے والی جماعت کو بھی درخواست دوبارہ جمع کروانا ہو گی۔ نشان صرف انہی جماعتوں کو الاٹ ہو گا جنہوں نے پارٹی الیکشن کروائے ہیں۔ فنڈز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کو بھی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔