اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مسلسل رابطوں کے نتیجہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان پارلیمنٹ نے دھرنے میں شرکت کی، اپوزیشن جماعتوں میں سے تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کی نمائندگی دھرنے میں نہیں تھی، مولانا فضل الرحمن نے اس سے قبل بلوچستان میں گورنر راج پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پارلیمنٹ میں احتجاج کا ساتھ نہ دینے پر دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔