دوہری شہریت: مسلم لیگ ن کے 3 ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹس، پرسوں طلبی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن نے دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے تین ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ دوہری شہریت کی درخواست ایڈووکیٹ محمد آصف نے دی تھی۔ صوبائی اسمبلی پی پی 91 سے عمران خالد بٹ، پی پی 94 سے سعید مغل اور پی پی 97 سے ڈاکٹر میاں غلام سرور کو تحریری نوٹس جاری کر دئیے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد اقبال بھٹی کے مطابق الیکشن کمشن کی طرف سے نوٹس تینوں ممبران اسمبلی کو موصول کروا دئیے گئے ہیں جبکہ پی پی 91 سے عمران خالد بٹ نے م¶قف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں میرے پاس کوئی دوہری شہریت نہیں ہے۔ الیکش کمشن کے سامنے م¶قف بتادوں گا اور دوہری شہریت کا الزام لگانے والے ثبوت دیں کہ میرے پاس کس ملک کی دوہری شہریت ہے۔ سعید مغل نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ مجھے میری سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے پر ہرجانے کا حق حاصل ہے۔ پی پی 97 سے ڈاکٹر میاں غلام سرور سے م¶قف جاننے کیلئے رابطہ کرنے پر ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...