اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذمہ کل قرضے حد بندی کے قانون سے تجاوز کر گئے۔ کل قرض شرح نمو کے 61.3 فیصد تک پہنچ گیا۔ قانون میں 60 فیصد کی حد مقرر کی گئی ہے ملکی اور بیرونی قرضے 12667 ارب روپے سے بھی بڑھ گئے۔ پہلی مرتبہ پاکستان کے ذمہ قرضے قانون کی حد سے بڑھے ہیں۔ ایک سال کے دوران قرضوں میں 20 کھرب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی ملکی قرضے 8120 ارب روپے سے بڑھ گئے جبکہ بیرونی قرضے 5078 ارب روپے سے زائد ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے ذمہ قرضے پہلی بار قانون کی حد سے بڑھ گئے : وزارت خزانہ
Feb 05, 2013