لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر 7 دالوں کی قیمتوں میں فی کلو 4 روپے سے 11روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک کلو سفید چنے اور سرخ لوبیا کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ جن دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ایک کلو دال چنا 4 روپے اضافے سے 102روپے، مسور ثابت 4 روپے اضافے سے 77 روپے، دال مسور 10روپے اضافے سے 92، مونگ دھلی 7 روپے اضافے سے 109روپے، مونگ چھلکا 11روپے اضافے سے 110روپے، مونگ ثابت 6 روپے اضافے سے 94 روپے، کالے چنے کی فی کلو قیمت 2 روپے اضافے سے 94روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو سفید چنے کی قیمت 13روپے کمی سے 125روپے اور ایک کلو سرخ لوبیا کی قیمت 3 روپے کمی سے 92 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا فوری طور پر اطلاق ہو گا۔
یوٹیلٹی سٹورز پر سات دالیں 4 سے 11روپے فی کلو تک مہنگی
Feb 05, 2013