مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلیٰ امام و خطیب حرم کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے زائرین و معتمرین اور حجاج کرام کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں۔