برمنگھم (نوائے وقت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات منصفانہ ہوں یا نہ ہوں موجودہ حکمران نہیں رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تب بھی اور یا کوئی سازش کی گئی، دونوں صورتوں میں موجودہ حکمران نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن خون خرابے کے الیکشن ہوں گے، اگر بددیانتی کی گئی تو پورا نظام ڈی ریل ہوجائیگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کو بہتری کی جانب رواں دیکھ رہا ہوں، اگر عوام کیساتھ دھوکہ کیا گیا تو یہ فائنل میچ ثابت ہوگا۔
الیکشن منصفانہ ہوں نہ ہوں موجودہ حکومت نہیں رہے گی: شیخ رشید
Feb 05, 2013