مظفرآباد ( آئی این پی ) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما تحریک آزادی کے سربراہ سیف اللہ منصور جماعة الدعوة آزادکشمیر کے امیر عبدالعزیز علوی ،سابق وزراءحکومت پیر مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی چغتائی ،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی ودیگر نے کہاہے کہ بھارت کو پسندیدہ قرار دینااپنی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے پاک فوج کی نئی ڈاکٹرائن قومی امنگوں کے مطابق نہیں اندرونی دشمن کے پیچھے بھی بھارت ،امریکہ اور اسرائیل ہیں لہذا بھارت کے ساتھ تجارت سمیت دوستی کے تمام ڈھکونسلے ختم کئے جائیں پوری دنیا میں دہشتگردی امریکہ ،برطانیہ اور ان کے اتحادیوں نے پھیلا رکھی ہے جبکہ اپنے ملک اور مذہب کی حفاظت کرنے والے دہشتگرد کہلاتے ہیں امت مسلمہ اتحاد اور جہاد کا راستہ اپنائے کامیابی اس کا قدم چومے گی بھارت دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو ایک گولی چلائے بغیر فتح کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے مگر حکومت اسے پسندیدہ قوم قرار دے رہی ہے پاکستان کی تباہی کا ہر راستہ بھارت اسرائیل اور امریکہ سے وابستہ ہے رحمن ملک پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہیں کہ کراچی ،بلوچستان ،قبائلی علاقہ جات میں بدامنی میں بھارت شامل ہے لیکن پارلیمنٹ بھارت کو پسندیدہ قرار دے دیتی ہے ۔ وہ پیر کو دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی معاشی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی ٹرائیکا نے کانٹے بکھیر رکھے ہیں۔