اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے نندی پور اور چیچوں کی ملیاں پاور منصوبوں سے متعلق کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا دونوں منصوبوں نندی پور اور چیچوں کی ملیاں کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ معاملہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی میں جائے گا۔ درخواست گذار خواجہ آصف نے بیان دیتے ہوئے کہا تاخیر کی وجہ سے منصوبوں کیلئے منگوایا گیا سامان بندرگاہ پر پڑا ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث اب منصوبے قابل عمل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا عدالتی کمشن نے منصوبوں میں تاخیر کی ذمہ داری بابر اعوان اور مسعود چشتی پر عائد کی تھی۔ سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے عدالت کو بتایا عدالتی کمشن نے انہیں ایک بار بھی طلب نہیں کیا۔ منصوبوں پر پہلے دن ہی نوٹ لکھ کر فائل آگے بھجوا دی تھی تاخیر کے ذمے دار وہ چار وزیر ہونے چاہیں جو اب بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔
نندی پور: چیچوکی ملیاں پاور منصوبے، سماعت 14 فروری تک ملتوی
Feb 05, 2013