کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والا بھارت ہمارا دوست نہیں ہو سکتا، خالد پرویز

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کا ایک اہم اجلاس صدر خالد پرویز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر کے تمام بڑے تجارتی مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خالد پرویز نے کہا کہ بھارت ہمارا دوست نہیں ہے۔ بھارت ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اور ان کی سرزمین پر قابض ہے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباو¿ ڈالے اور بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے باز رکھے اور حکومت پاکستان بھی بھارت کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے سے پہلے آنکھ کھول کر حقائق کا جائزہ لے۔

ای پیپر دی نیشن