نان ریذیڈنٹ کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ ختم، قومی خزانے کو سالانہ 3 سو ارب آمدن متوقع

Feb 05, 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان ریذیڈنٹ کمپنیوں کو انکم ٹیکس میں دی گئی چھوٹ اور ریفنڈز ختم کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ 300ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر نمبر ایک اور دو کے مطابق نان ریذیڈنٹ کمپنیوں کو ٹیکسوں میں دی گئی چھوٹ جنوری 2013ءسے ختم کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالقیوم نے پیر کے روز انکم ٹیکس لاہور ریجن کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 1200کے لگ بھگ نان ریذیڈنٹ کمپنیوں کو 2003ءسے ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی اور وہ ریفنڈز بھی حاصل کر رہی تھیں جس کے باعث ایف بی آر کو سالانہ 300ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا اس طرح ایف بی آر کو مجموعی طور پر 2500ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ یہ رقم پاکستان کے کل وفاقی بجٹ جتنی بنتی ہے۔

مزیدخبریں