واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ لندن میں سہ فریقی مذاکرات امریکی کوششوں کا تسلسل ہے۔ گزشتہ ماہ صدر حامد کرزئی کے دورہ امریکا کے دوران انہوں نے صدر براک اوباما سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ امریکا افغان عوام کے زیر قیادت امن کی کوششوں کی تائید کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ طالبان کیوں مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دے رہے
امریکا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن عمل کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ
Feb 05, 2013 | 11:29