لاہوراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے جل تھل ہوگیا جس سے موسم دلفریب ہوگیا اورلوگوں کے چہرے کھل اٹھے.

Feb 05, 2013 | 12:18

ملک کے دیگرشہروں کی طرح لاہورمیں بھی ابربرسا اورموسلادھاربارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، شہرمیں رات گئے موسلادھاربارش کے بعد موسم مزید سرد اورخوشگوارہوگیا، کالی گھٹاؤں کے ساتھ کےساتھ چلنی والی ٹھنڈی ہواؤں اورژالہ باری نے لاہوریوں کومست کردیا جوموسم کے مزے اڑانے کے لیے گھروں سے باہرنکل آئے،،،قدرت نے ابررحمت سے ہرچیزدھوڈالی،،،لوگوں کے ساتھ ساتھ پرندوں نے بھی بل کھاتی ہواؤں میں خوب مستیاں کیں، چھم چھم برستی رت نے تولاہوریوں کے مزاج ہی بدل ڈالے، دوسری جانب بارش سے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں جہاں گلیاں اورسڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔

مزیدخبریں