لاہورمیں موسلا دھاربارش اورتیزہواؤں کے باعث جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والے گودام کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے

لاہورکےعلاقے جوہڑٹاؤں کے قریب بھیٹرپنڈ میں تیزہواؤں اوربارش کی وجہ سے گودام کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے سات افراد دب گئے،،، اطلاع ملنے پرریسکیوٹیم موقع پرپہنچ گئی اورزخمیوں کوطبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں بائیس سالہ محمد ساجد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا جبکہ عاشق،طالب،ظفراوروقارسمیت تمام زخمیوں کوطبی امداد دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرگائے کے دو بچھڑے بھی مرگئے،،،گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت خستہ نہیں تھی، بارش اورتیزہواؤں سے اچانک چھت گرگئی جس سے حادثہ پیش آیا،ادھرپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اونے کہا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کے لیے انکوائری کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن